پاک رُوح سے بھردے مُجھے
پاک روح سے بھردے مجھے پاک روح سے بھردے مجھے
جہاں بھی مَیں جاؤں گیت تیرے گاؤں ایسا یسوع کردے مجھے
تُو ہے مُنجّی میرا روشن ہے چہرہ تیرا
دے دے نئی زندگی سب کچھ بدل دے میرا
جہاں بھی مَیں جاؤں گیت تیرے گاؤں ایسا یسوع کردے مجھ
دیتا ہے تُو زندگی دیتا ہے تُو مخلصی
سب کچھ تیرے پاس ہے دیتا ہے تُو ہر خوشی
جہاں بھی مَیں جاؤں گیت تیرے گاؤں ایسا یسوع کردے مجھ
تیرے لئے ہی جیؤں تیرے لئے ہی مَرُوں
تُو ہی میرے ساتھ ہے مَیں جِس بھی راہ پہ چلوں
جہاں بھی مَیں جاؤں گیت تیرے گاؤں ایسا یسوع کردے مجھ