کِتنا حسِین وعدہ 


کِتنا حسِین وعدہ ہے یہ کِیا خداوند نے
جہاں دو یا تین جمع ہوں مَیں ہُوں حاضِر اُن میں

تجھے اکیلا نہ چھوڑوں مَیں روح اپنی بھیجوں
تجھے انات بھی نہ چھوڑوں اِک مددگار بھیجوں
یسوع کے سِوا یہ کب ہے بات کہی کِس نے

دستک وہ دیتا ہے چاہے ہر دِل میں آنا
بھرتا اُس کو روح سے اپنی جِس نے اُسے جانا
جِس کا بنے ہے مالی وہ کلیاں لاگیں کِھلنے

رُوحِ پاک جو حاضِر ہے آؤ کہیں خوش آمدید
عِزّت دولت حشمت جِس کی اُس کی کریں تمجید
روح کے شعلے برسیں جب پِھر بدن لگے جلنے