خُداوند تیری ثنا ہو
خداوند تیری ثنا ہو خداوند تُو لے جلال شہنشاہ ہے مسیحا خاتِمُ الکمال
جلال جلال جلال جلال تیرا ہے جلال
ایل شدائی بھی تُو آدونائی بھی تُو تُو یہوواہ ہے لے تُو جلال
جلال جلال جلال جلال تیرا ہے جلال
زندہ خدا کے چرنوں میں آکے چَین عجب پایا
پاک خدا کے روح سے ہم نے جِیون نیا پایا
عِزّت عظمت اور پرستش تجھ کو ہی مِلتے رہیں
شوکت حشمت اور بزرگی تجھ کو ہی دیتے رہیں
آنسو بھری جِیون کی راہیں تجھ میں سکون خدا
لِپٹیں تجھ سے چاہیں تجھ کو پاک غَیُور خدا