کفّارہ میرا تُو ہی ہے

کفارہ میرا تُو ہی ہے سہارا میرا تُو ہی ہے
مَیں تیری راہوں پر چلتا رہوں میرے خُدا

فِدیہ میرے پاپوں کا تُو چھپنے کی تُو ہی جگہ
راہوں کی تُو ہے روشنی روح جان بدن کی شفا
مسح سے مجھے بھر دے تُو لہو سے مجھے دھو دے تُو
مَیں تیری راہوں پر چلتا رہوں میرے خُدا

تیرے سِوا کوئی نہیں زخموں کو جو بھر سکے
اپنے پروں میں تُو چھپا بانہوں میں لے لے مجھے
تسلّی تیری باتوں میں تیرے ہی چِھدے ہاتھوں میں
مَیں تیری راہوں پر چلتا رہوں میرے خُدا