دِل سے شُکرگُزار ہیں ہم

دِل سے شُکرگُزار ہیں ہم تیری وفا کے لئے
نذریں لےکر آئیں ہیں ہم اپنے خُدا کے لئے

لنگڑے تُو ہی چلائے پیار سے بولے
مُردوں کو بھی جِلائے آنکھیں بند کھولے

تُو نے صلیب اُٹھائی میری شِفا کے لئے
قیمتی جان لُٹائی میری بقا کے لئے

اِیمان سے شِفا کو کرتے ہیں قُبُول
لہُو سے تیرے یسوع ٹھہریں ہیں مقبُول