دَھن دَھن یسُوع تیرا نام

دھن دھن یسوع تیرا نام 
تُو داتا اور پالن ہارا بِنتی کروں مَیں صبح و شام

پگ پگ کِرِپا ساتھ ہمارے
گِرتے ہُوؤں کو مِل گئے سہارے
تُو داتا تُو پالن ہارا بِنتی کروں مَیں صبح و شام

ہِرِدَئے میں یسوع تیری جیوت جلی ہے
تجھ سے پربُھو جی موہے شانتی مِلی ہے
تُو داتا تُو پالن ہارا بِنتی کروں مَیں صبح و شام

پرِیت مسیحا تیری مورے من بھائی
جِیوَن نَیّا تُو نے پار لگائی
تُو داتا تُو پالن ہارا بِنتی کروں مَیں صبح و شام