بندھن ٹوٹیں گے
بندھن ٹُوٹیں گے جُوئے بھی ٹُوٹیں گے
کیونکہ یسُوع آیا ہےمسح بھی ہر سُو چھایا ہے
حمد مسیح کی گاؤ تُم رُوح سے بھرتے جاؤ تُم
ابدی جِیوَن پاؤ تُم قُوّت سے بھرتے جاؤ تُم
یسُوع کا پیار نِرالا ہے دُکھیوں کا رکھوالا ہے
پِیا مَوت پیالہ ہے تاریکی میں اُجالا ہے
کثرت کا مسح جب آتا ہے تب شیطان بھاگ جاتا ہے
یسُوع جب بھی آتا ہے معجزہ ہو جاتا ہے